وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دینے کیلئے اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں بھی مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نااہل قراردیئے جانے کے ریفرنس کے حق میں پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن ارکان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج میں میاں محمودالرشید، شعیب صدیقی، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، سعدیہ سہیل، نبیلہ حاکم علی، راحیلہ انور، رانا ناہید نعیم، شنیلا روتھ، شیخ شہزاد یونس راشد حفیظ اور مسلم لیگ ق کے وقاص موکل سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔ محمودالرشید نے کہا تحریک انصاف پانامہ چوروں کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مظاہرہ