• news

::پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی لگادی، اینکر اور چینل پر مقدمہ درج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + وقائع نگار خصوصی) پیمرا نے بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا“ پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پیمرا نے مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا۔ اس عرصہ کے دوران عامر لیاقت نے کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ بول نیوز کو جاری حکم نامہ کے مطابق عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشر مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکرپرسن، آڈیو یا ویڈیو پیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کرسکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب عامر لیاقت اور چینل انتظامیہ کے خلاف تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ، تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی کا مو¿قف ہے کہ ملزم نے ٹی وی شو میں نفرت پر مبنی اشتعال انگیز باتیں کیں، توہین مذہب اور غداری کے بے بنیاد الزامات لوگوں پر لگائے۔
عامر لیاقت پابندی

ای پیپر-دی نیشن