• news

گوجرانوالہ: ڈاکٹروں کو کھانا دینے کےلئے سٹریچرز کا استعمال، مریض پریشان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سرکا ری ہسپتال کی حا لت نہ بدل سکی، علاج معالجہ کیلئے آنے والے مر یض سٹریچر سے محروم جبکہ ڈاکٹرزکو کھانا پہنچانے کیلئے سٹریچرز کا استعمال شروع کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو وارڈ میں شفٹ کرنے کیلئے نہ تو سٹریچر دستیاب ہوتا ہے اور نہ ہی بیڈ، مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین اپنی مدد آپ کے ساتھ مریض کو گود میں اٹھا کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری منتقل کرتے ہیں پھر اسی طرح واپس وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے جس سے مریض کو سخت تکلیف کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے تاہم ٹراماسینٹر میں آنے والے مریضوں کی سہولت کیلئے فراہم کئے جانے والے سٹریچر پر ڈاکٹروں کو کھانا پہنچانے کا کام لیا جاتا ہے اور مریض بے یارومددگار خوار ہونے پر مجبور ہیں۔
سٹریچرز استعمال

ای پیپر-دی نیشن