پشاور: کرپشن کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا اہلکار گرفتار
پشاور (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے انٹی ٹیررزم کورٹ راولپنڈی کے اہلکار اور شیخ پور اسلام آبادکے رہائشی مسعود احمدکوگرفتارکر لیا۔ مسعود احمد نے مبینہ طور پر معصوم لوگوںکو جھانسہ دیکر انکے 231 ملین روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبر پی کے کو مذکورہ ملزم کیخلاف شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد نیب حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوںکی ملی بھگت سے جعلی کاغذات کے ذریعہ اپنے آپ کو اراضی کا مالک ظاہر کر کے لوگوں سے لاکھوں ہڑپ کرلئے یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے مذکورہ کیس میں مہتاب علی قریشی، بوستان خان، سید اعجازحسین شاہ، ملک حبیب، عادل شوکت اورکئی دیگر ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس موقع پرنیب حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر مذکورہ کیس میںکسی کا بھی ملزم کیخلاف دعویٰ ہو تو متعلقہ کاغذات کیساتھ نیب خیبر پی کے میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ملزم مسعود احمدکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جلد اسے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
راولپنڈی کا اہلکار گرفتار