ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد رہ گئی 44 فیصد عوام ناخوش، بہتر صدر نہیں ہو سکتے، 52 فیصد کا خیال: ٹی وی سروے
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے ٹی وی چینل نے اپنے سروے میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت صرف 36 فیصد رہ گئی۔ ٹرمپ کی کارکردگی سے 44 فیصد عوام ناخوش جبکہ 52 فیصد کا خیال ہے کہ ٹرمپ بہتر صدر نہیں ہو سکتے۔ امریکہ میں 53 فیصد کا خیال ہے کہ ٹرمپ ایماندار نہیں۔