• news

حافظ حسین احمد نے تشویشناک حالت کے باوجود بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی

کوئٹہ/ کراچی (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی، گردوں کے عارضے کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں کئی کئی گھنٹے ڈائلاسز جاری، ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ حافظ حسین احمد کے صاحبزادے ظفر حسین بلوچ نے بتایا کہ طویل علاج اورگردوں کے ڈائلاسز کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن