آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ زخمی، قیادت میتھیوویڈ کے سپرد
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ ٹخنے میں انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے 30 جنوری سے شروع ہونیوالی سیریز کیلئے سٹیون سمتھ کی جگہ 21 سالہ نوجوان سیم ہیزلیٹ کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔سمتھ کے الٹے ٹخنے میں معمولی انجری ہوئی اور اسی لیے انہیں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے سمتھ کو انجری کے سبب دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے اور 27 سالہ بلے باز آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونیوالی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے۔