پشاور نے کراچی وائٹس کو ہرا کر ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنا منٹ جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پشاور نے کراچی وائٹس کو شکست دے کر ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے ٹورنا منٹ کے فائنل میں پشاور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے گوہر علی اور افتخار احمد کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے ۔ مصدق احمد ایک اور اسرار اللہ 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ گوہر علی 145اور افتخار احمد 131رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ انور علی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 39.5اوورز میں 197رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ شاہ زیب حسن دو ‘اکبر الر حمٰن 45‘سعد علی 29‘انور علی 51‘محمد حسن 22‘دانش عزیز 20‘طارق ہارون آٹھ ‘اعظم حسین صفر‘تابش خان چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ افتخار احمد نے تین ‘تاج ولی اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عمران خان اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ گوہر علی اور افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔