• news

پنجاب کے تمام اضلاع میں جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر رہے ہیں: ذوالفقار گھمن

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں، ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز کی ڈویژنل ٹیموں کے میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کرائے جارہے ہیں تاکہ ہاکی کے کھیل میں بہتری لائی جاسکے، ڈار اکیڈمی ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈارہاکی اکیڈمی اورگورنمنٹ ہائی سکول 47شمالی سرگودھا کے درمیان میچ کے دوران نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمدگھمن میچ کے مہمان خصوصی تھے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے مزیدکہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے ڈار اکیڈمی ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور ڈویژنل سطح کی ٹیموں کے درمیان ہاکی کے مقابلہ جات خوش آئند ہیں اس سے ہاکی کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن