کینیڈا کی سینئر کرکٹ ٹیم کراچی میں 35اوورز کے میچ کھیلے گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کینیڈا کی سولہ رکنی سینئر کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ترجمان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسو سی ایشن کے مطابق مہمان ٹیم شہر قائد میں 35 اوورز پر مشتمل چار میچز کھیلے گی جبکہ مصنوعی روشنیوں میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول کئے گئے ہیں پانچ فروری تک جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ کینیڈ ین ٹیم تمام میچز کراچی کی چھ مختلف سینئر ٹیموں کے خلاف کھیلے گی جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔