قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریداری، پنجاب حکومت کے 2 افسر ماسکو پہنچ گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں سیلاب و دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد و دیگر کاموں کیلئے پنجاب حکومت روس سے ہیلی کاپٹر خریدے گی۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کے لئے پنجاب حکومت نے دو افسران ایڈیشنل ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر مدثر ریاض ملک اور سیکرٹری معدنیات اور کان کن ڈاکٹر ارشد محمود کو روس بھجوا دیا گیا۔ مذکورہ افسران ڈیڑھ ارب مالیت کے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے فائنل کنٹریکٹ پر دستخط کرکے 3 فروری کو وطن واپس لوٹیں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مدثر ریاض ملک، ڈاکٹر ارشد محمود، چیف پائلٹ کرنل (ر) صفدر حسین اور فلائٹ انجینئر لیفٹیننٹ کرنل ناصر محمود پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جس نے روس سے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کی سفارش کی۔
ہیلی کاپٹر