• news

::بھارتی ریاست کے رنگین مزاج 67 سال کے گورنر نے عملہ کی متعدد شکایات پر عہدہ سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست میگھالیہ کے گورنر نے عملے کے متعدد افراد کی شکایت پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر وی شان موگاناتھن رنگین مزاجی اور عورتوں کی طرف راغب رہنے کا عادی تھا جس کی وجہ سے اس کا عملہ اس سے ناراض اور تنگ رہتا تھا۔ اس لئے انہوں نے انٹرنیٹ پر شکایات کا انبار لگاتے ہوئے بھارتی صدر اور وزیراعظم سے اس کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا جس پر 67 برس کے شان موگاناتھن نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدر کو بھجوا دیا جو بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے منظور کر لیا۔
رنگین مزاج گورنر

ای پیپر-دی نیشن