بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کررہی ہے: تہمینہ جنجوعہ
جنیوا(صباح نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں کرے۔ انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر میں آزادانہ تحقیقات کی درخواست کی لیکن بھارتی حکومت نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے غیرکشمیری لوگوں کو بسایا جا رہا ہے۔
تہمینہ جنجوعہ