• news

فیصل آباد: 6 روز قبل ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے زخمی ہونیوالا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) 6 روز قبل ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے زخمی ہونے والے 11 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اکبر ٹا¶ن کے رہائشی ندیم کا بیٹا 11 سالہ فیصل 22جنوری کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کینال روڈ کشمیر پل کے قریب بند نہر میں کھڑے پانی سے مچھلیاں پکڑنے گئے تو اسے وہاں سے چھوٹا ہینڈ گرنیڈ ملا تھا۔
جسے اس نے اپنے گھر لا کر توڑنے کی کوشش کی تو ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا تھا۔
جس کے نتیجہ میں فیصل کا ایک بازو اور ٹانگ کا آدھا حصہ جسم سے الگ ہو گیا تھا۔ زخمی کو شدید تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کر کے طبی امداد دی جا رہی تھی جہاں وہ دوران علاج گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
لڑکا جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن