• news

چین : ثقافتی ورثہ اور انقلابی مقامات کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں

بیجنگ ( آئی این پی) چینی حکومت نے تین کیسوں میں اہم ثقافتی ورثوں یا انقلابی مقامات کو نقصان پہنچانے کے اقدامات پر سزائیں دی ہیں ، ثقافتی ورثہ کے سرکاری محکمہ نے گذشتہ روز ان کیسوں کی تشہیر کی ، ان میں سے ایک وسطی چین کے صوبہ ہینان میں 1500 برسوں سے زائد پرانے 100سے زائد قدیم مزاروں کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔ایک اور کیس اسی صوبے میں آنجہانی چنگ دور سلطنت کے بعض تجارتی اور شہری رہائشی مقامات کو غیر قانونی طورپر مسمار کرنے سے متعلق ہے ، تیسرا کیس ہیبی میں ایک مقام کو مسمار کرنے سے متعلق ہے۔جہاں چین کی کمیونسٹ پارٹی اور کوﺅ من ٹنگ کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔محکمے نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کیخلاف یا تو مزید تحقیقات کی جارہی ہیں یا ان کو جائز سزائیں دی گئی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن