عراقی فورسز نے موصل کے 2 شمالی علاقے داعش سے چھڑا لئے
بغداد (آن لائن) عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کے دو شمالی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ۔ نویں مسلح ڈونرن کے فوجیوں نے موصل کے دو شمالی علاقوں کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے چند گھنٹوں تک شدید لڑائی کے بعد داعش کے قبضہ سے کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں جنگجوﺅں کی گاڑیاں اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے ۔