آسٹریا میں چھاپے،14ملکی وغیرملکی جنگجوگرفتار،داعش سے تعلق کا شبہ
ویانا(این این آئی)یورپی ملک آسٹریا کی پولیس نے کئی چھاپوں کے بعد14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ان افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ رابطے ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریا کی پولیس نے کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطے رکھنے کے شبے میں تین خواتین سمیت چودہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔