• news

چیئرمین بورڈ آف گورنر سمندر پار پاکستانی فاو¿نڈیشن کی پیرس میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) حکومت پاکستان نے سمندر پار پاکستانی فاو¿نڈیشن کے بورڈ آف گورنر کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح بہبود کیلئے نئی اصلاحات لانے کیلئے اختیارات دے دیئے ہیں جن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد اور شراکت سے ان کی فلاح و بہبود کو ممکن بنایا جائے۔
بیریسٹر امجد ملک، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، سمندر پار پاکستانی فاو¿نڈیشن نے پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی میڈیا کے نمائندو¿ں سے سفارت خانہ پاکستان، پیرس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق بھی موجود تھے۔
بیریسٹر ملک نے پاکستانی کمیونٹی کو او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے نئے قیام، ترجیحات اورمستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف بیرون ملک مقیم کمیونٹی کو تیز اور موثر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دوبارہ فعال ہو چکا ہے۔ جن میں آن لائن شکایات کا اندراج کرانے کا نظام متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سہولت ڈیسک قائم کیئے جا چکے ہیں اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت کی رقم بھی بڑھائی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن