جرمنی میں داعش کا پہلا حملہ کرنے والی نابالغ لڑکی کو چھ سال کی قید
برلن(این این آئی)جرمنی میں داعش کی طرف سے پہلا دہشت گردانہ حملہ کرنے والی نابالغ طالبہ کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ اس وقت اس سولہ سالہ مراکشی نژاد جرمن لڑکی نے پچھلے سال ایک جرمن پولیس اہلکار پر چھری سے حملہ کیا تھا۔ شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے شہر سَیلے میں اس نابالغ لڑکی نے، جو ایک سکول کی طالبہ تھی۔، صرف 15 برس کی عمر میں لوئر سیکسنی کے صوبائی دارالحکومت ہینوور میں ایک 34 سالہ پولیس اہلکار کو چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔