• news

سمیڈا کے زیراہتمام خواتین کو پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے بارے میں معلومات دینے کا سیمینار آئندہ ہفتے ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا ‘ کے زیر اہتمام خواتین کو پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا جائے گا۔آئندہ ہفتے ہونیوالے سیمینار میں بینک افسران ، ورکنگ ویمن ، ہنر مند خواتین اور طالبات کو مذکورہ سکیم کے تحت قرض کے حصول کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب نے متذکرہ سیمینار کی ضرورت اور اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت کو ئی بھی نوجوان مرد یا عورت ایک قابل عمل کاروباری منصوبے کی بنیا د پر 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ با آسانی حاصل کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن