پی آئی اے کا کوئٹہ سے ملتان کیلئے یکم فروری سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے فلائٹس یکم فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے بلوچستان کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے عوام کی سہولت کیلئے کوئٹہ سے ملتان کیلئے یکم فروری سے کوئٹہ سے ملتان کیلئے دوبارہ فلائٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ اور ملتان کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں پیر اور بدھ کو چلا کرینگی۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے۔