خواجہ شاہ زیب مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ لاہور کے صدر مقرر
لاہور(خصوصی رپورٹر)خواجہ شاہ زیب اکرم وائس چیئرمین پیاف کو صنعتکار و تاجر برادری کی بہترین خدمات کے اعتراف میں میاں حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ لاہور کا صدر مقر ر کر دیاہے ۔تقریب میں میاں حمزہ شہباز نے تقرری کا نوٹیفکیشن دیا۔مسلم لیگ ن لاہورکے صدر پرویز ملک ایم این اے، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور سید توصیف بھی تقریب میں موجود تھے۔مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ لاہور میں خواجہ شاہ زیب کے ساتھ عامر افتخارکو سینئر نائب صدر ،سعدیہ تیمور جنرل سیکرٹری ،عدنان خالد بٹ ،الیاس مجید شیخ نائب صد وراور مدثر مسعود انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیئے گئے ہیں انہیں بھی حمزہ شہباز شریف نے ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔ دریں اثناءلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔