اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن وسیم احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے وسیم احمد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کو پنجاب سے ریلیو کر دیا ہے۔ اُن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔