تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے راشی اہلکار کرایہ داری کاغذات کے اندرج میں رکاوٹ بن گئے
لاہور (میاں علی افضل سے)صوبائی دارالحکومت کے تھانوں میں کرائے داری کاغذات کا اندراج شہریوں کے لئے درد سر بن گیا تھانوں میں موجود فرنٹ ڈیسک شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے لگے جبکہ کرائے داری کاغذات کے اندراج کے لئے مالک ،کرائے دار کی موجودگی سمیت متعدد شرائط عائد کرتے ہوئے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں خصوصی طور پر بیرون ملک رہائش پذیر مالک مکان متعدد مسائل سے دوچار ہیں اس کیساتھ ساتھ جن گھروں کی مالک خواتین ہیں ان کو بھی تھانوں میں خود پیش ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے پولیس روایہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت شرائط کے خاتمے سے متعلق فوری احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن ہلان کے تحت شہروں کے محفوظ بنانے کے لئے تمام کرایوں داروں کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ شہروں میں دہشت گردوں کی رہائش کا خاتمہ کیا جا سکے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے کسی شخص کو بھی مکان ،پلیٹ کرائے پر دینے سے قبل متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا جائے گا کرائے دار اور مالک مکان کو اپنے مکمل کوائف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ،بیان حلفی اور معاہدہ کی دستاویزات تھانے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جس پر شہریوں کی جانب سے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری ہے تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں سے مسلسل ناروا سلوک شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے پولیس کی جانب سے کرائے داری کاغذات کے لئے شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت مانگی جا رہی ہے تمام کاغذات کی موجودگی کے باوجود ٹال مٹول کی جاتی ہے اور شہریوں کو رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے صوبائی دارالحکومت میں بہت سے اسے گھر ہیں جن کی ملکیت خواتین کے نام ہیں جبکہ بہت سے مالک بیرون ملک ہیں اسے مکانوں کو کرائے پر دینے کے تھانوں میں کرائے داری کاغذات کا اندراج انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے ان مشکلات کے پیش نظر بہت سے شہری پولیس کو اطلاع دئیے بغیر گھروں کو کرائے پر دینے مجبور ہو گئے ہیں ۔