موسم سرما میں طویل لوڈشیڈنگ، حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ گھنٹوں کے دورانیے پر محیط لوڈشیڈنگ سے عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں،موسم سرما کے باوجود بجلی کی12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔