• news

چیف سیکرٹری پنجاب کی تنخواہ میں4 لاکھ، آئی جی 3 لاکھ75 ہزار روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کی تنخواہوں میں سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈاضافہ کردیا، چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ75ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا۔ ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دونوں افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی وزیراعلیٰ نے دستخط کرکے جاری کردیا ہے ۔ الائونس کے تحت چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ 75ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اضافہ الائونس کے بعد دونوں افسران کی تنخواہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس اضافی الائونس کا اطلاق 26جنوری2017ء سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن