• news

چترال: لواری ٹنل کا راستہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

چترال (صباح نیوز)چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا لواری ٹنل کا راستہ ہفتہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینیئر ابراہیم مہمند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شدید برف باری کی وجہ سے لواری سرنگ کا راستہ شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز نہیں کھل سکا تاہم اس راستے کو ہفتے کے روز کھول دیا گیا۔ ٹنل بند رہنے کی وجہ سے 5 ہزار مسافروں کو دیر بالا میں 2 دن تک ٹھہرنا پڑا۔
لواری ٹنل

ای پیپر-دی نیشن