• news

کلروالی‘ ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر پہنچ گئیں

کلروالی (نامہ نگار) کلروالی میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ بچے کے گھر پہنچ گئیں۔ بستی کلروالی کھو کیکروالہ کے رہائشی عبدالماجد کے ڈیڑھ سالہ بچے عبیداللہ میں پولیو وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ بچے کے گھر پہنچ گئیں۔ ٹیم کے انچارج ڈاکٹر امجد یاسین جام نے بچے کا ابتدائی چیک اپ کیا اور تمام معلومات حاصل کی انہوں نے بچے کے ٹسٹ کرانے کابھی فیصلہ کیا جس کے سیمپل حاصل کر کے لاہور بھیجے جائیں گے ۔
پولیو خدشہ

ای پیپر-دی نیشن