شہری خستہ حال چھتوں اور گھروں کی مرمت کریں‘پی ڈی ایم اے بلوچستان نے موسم سے متعلق وارننگ جاری کر دی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے موسم سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 19 افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ ڈویژن میں 48 گھنٹے میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔ شہری گھروں کی خستہ حال چھتوں اور دیواروں کی مرمت کریں۔ حالیہ بارشوں میں زیادہ اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ شہری اور انتظامیہ الرٹ رہے۔
وارننگ جاری