• news

شام امن مذاکرات، تاخیر کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) ا قوام متحدہ نے کہا ہے کہ فروری میں شام کے مجوزہ امن مذاکرات کو مو¿خر کیے جانے کی کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی، جس کے باعث روس کے وزیر خارجہ کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔سرگئی لاروف نے ماسکو میں متعدد شامی باغی گروپوں کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے زیر سایہ 8 فروری کی مجوزہ بات چیت کو مو¿خر کیا جائے گا۔ ا±نھوں نے معطلی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔تاہم، شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی کے ترجمان، نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کرنے والے سفارت کاروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور اِنہیں معطل کیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان، یارا شریف نے میڈیا کو بتایا کہ ”فروری کے مذاکرات کی معطلی کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن