• news

برطانیہ‘ ترکی میں 10 کروڑ پاﺅنڈ کا دفاعی معاہدہ‘ دہشت گردی گولن کے حامیوں کیخلاف جنگ پر اتفاق

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ اور ترکی کے درمیان10 کروڑ پاﺅنڈ کے دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہے۔ یہ اعلان برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور ترک وزیراعظم علی ین یلدرم نے ملاقات میں کیا۔ تھریسامے صدر ارکان سے بھی ملیں۔ یلدرم نے کہا کہ ترکی اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز مشترکہ مشقیں کریں گی۔ دہشت گردی اور فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف جنگ پر اتفاق ہوا ہے۔ برطانیہ میں گولن کے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ بریگزٹ کے بعد برطانیہ سے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے پناہ گزینوں کا مسئلہ دیواریں کھڑی کرنے سے حل نہیں ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ پناہ گزینوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کا امریکہ خود ذمہ دار ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے ترکی کے دورے پر پہنچ گئیں۔ لڑاکا طیارے بنانے کیلئے برطانوی بی اے ای سسٹمز سے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔ ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز سے شراکت داری کی جائیگی تھریسامے نے کہا نئے تجارتی پارٹنر ڈھونڈ رہے ہیں برطانیہ عالمی سطح پر تجارتی قوم ہے مسودے کی مالیت 117 ملین یورو ہے۔ کاروبار کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ مے کے ترجمان نے کہا نیٹو اتحادی سے ہماری دفاعی اور سیکورٹی تعاون اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن