نادرا کی جانب سے ملزم کی شناخت سے متعلق غلط رپورٹ پیش‘ عدالت نے حکام سے وضاحت طلب کرلی
کراچی(آئی این پی) عدالت میں ملزم کی شناخت سے متعلق غلط رپورٹ پیش کر دی، عدالت نے سانحہ 12 مئی کے ملزم افتخار کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق مانگی تھی، نادرا نے کسی اور کے شناختی کارڈ کی تصدیق کا لیٹر جاری کر دیا۔ نادرا حکام نے ملزم کے بجائے شہری اعجاز احمد غوری کے شناختی کارڈ کی تصدیق کا لیٹر جاری کردیا۔ عدالت نے نادرا حکام سے وضاحت طلب کر لی۔
نادرا غلط شناخت