• news

بھارتی فلمیں کل سے پاکستانی سنیماﺅں میں نظر آئیں گی ایرانی، ترک موویز کی نمائش بھی آسان بنانے کی سفارش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کل سے بھارتی فلمیں پاکستانی سنیما میں نظر آئیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور غیر ملکی موویز سے متعلق خصوصی کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش کا ایس او پی تیار کرلیا ہے۔ نمائش وزارت اطلاعات اورسنسر بورڈ کی اجازت لازمی قرار دیدی گئی۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے غیرملکی فلم کی نمائش جاری رکھی جائے۔ بھارتی، ایرانی اور ترک فلموں کی پاکستانی سنیماﺅں میں نمائش آسان بنائی جائے۔ غیرملکی فلم کی این او سی کےلئے وزارت کامرس کا کردار ختم کیا جائے۔
بھارتی فلمیں

ای پیپر-دی نیشن