نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے جرمن، فرانس اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت
واشنگٹن (اے پی پی)نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے جرمن، فرانس اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جےمز میٹس نے جرمن ہم منصب کی جانب سے نیٹواور افغانستان کی صورتحال اور افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے کردار کی حمایت کی ہے۔ وزراءنے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹس نے فرانسیسی ہم منصب سے اپنی ٹیلی فونک بات چیت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پر عزم طریقے سے جنگ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے اسرائیلی ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔انہوں نے اسرائیل کی سلامتی کی اہمیت کو امریکہ کے لیے اہم ہونے سے آگاہ کیا۔
امریکی وزیر دفاع