عراق میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں‘ داعش کے 60 جنگجو مارے گئے
بغداد (آن لائن) عراق میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 60 داعش باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل میں لبریشن آپریشن کے کمانڈر عبدالامیررا شدیار اللہ نے بتایا کہ مغربی موصل کے اضلاع الماہلا کے دو گاﺅں فیباراما اور الاپاٹیح میں سکیورٹی فورسز اور داعش باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 60 داعش باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تک مذکورہ علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا ۔