مشرقی یوکرائن میں مسلح تنازعہ کے باعث 9لاکھ 50 ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں
کیف (اے پی پی) مشرقی یوکرائن میں مسلح تنازعے کے باعث 9لاکھ 50 ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات یوکرائن کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ءسے اب تک فوج اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 68 بچے ہلاک اور 186 زخمی ہوئے ہیں ۔بیان کے مطابق 1 لاکھ بچے مسلح تنازعے کی فرنٹ لائن پر مقیم ہیں،جبکہ 250000 اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق 6 لاکھ بچے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے مین مقیم ہیں۔بیان کے مطابق جولائی 2014ءمیں مشرقی یوکرائن میں طیارے حادثے میں 80 بچے ہلاک ہوئے تھے۔