قومی اسمبلی میں ارکان کی ہاتھاپائی تشویشناک، ملک کی ساکھ متاثر ہوئی: شہلا رضا
اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے قومی اسمبلی میں اراکین کی ہاتھا پائی پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ اس واقعہ سے ملک و قوم کی ساکھ متاثر ہوئی، مردم شماری کے حوالے سے جلد پارٹی اجلاس منعقد ہو گا، اقلیتوں کے تحفظ کے بل کو کسی صورت واپس نہیں لیں گے، پنجاب کو پانی زیادہ اور سندھ کو کم مل رہا ہے، 90کی دہائی میں ہونیوالے فیصلوں پر پنجاب حکومت سے عملدرآمد کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پیش آنیوالے واقعہ پر تشویش ہے ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ اس سے ملک و قوم کی ساکھ کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اقلیتوں کے تحفظ میں 18سال کی شرط ختم کرا دی جائے گی اور اقلیتوں کے تحفظ کے بل کو کسی صورت بھی واپس نہیں لیں گے ۔ شہلا رضا نے کہا کہ پنجاب کو سندھ کی نسبت زیادہ پانی مل رہا ہے‘ جلد ہی ہم پنجاب کیساتھ ملکر 90ءکی دہائی میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔
شہلا رضا