باغی پسپا‘ شامی فوج کا ایک اور گاﺅں پر قبضہ‘ پمپنگ سٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا
دمشق /لندن(نیوز ایجنسیاں+اے ایف پی) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہا ہے موقف تبدیل ہوگیا۔ شامی صدر کے آئندہ انتخابات میں شرکت کو تسلیم کرتے ہیں۔ امن کیلئے اور الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ماضی کی پالیسیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ادھر الفجا گاﺅں میں فورسز داخل ہوگئیں۔ باغیوں سے پانی کے چشمے کا کنٹرول لے لیا، پمپنگ سٹیشن قبضہ میں آگیا۔ اس علاقے سے جنگجو چلے گئے۔ دمشق کے نواحی علاقے میں واقع ہے۔ ادھر لبنان کے کیمپوں میں شامی پناہ گزینوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ بچے ، خواتین اور معمر افراد سردی سے کانپنے لگے۔ انہوں نے امریکی صدر کی طرف سے تارکینوں کی آمد روکنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔