• news

یورپی یونین کے سیاسی پناہ کے ڈبلن ضوابط کی اصلاحات میں پیش رفت

ولیٹا (اے پی پی) یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے وزارئے داخلہ نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والے تارکین وطن کا بوجھ بانٹے سے متعلق موجود ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے کچھ حد تک پیش رفت کی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن اٹلی اور یونان میں پھنسے ہوئے ہیں، تاہم ان ممالک کا بوجھ بانٹنے کے لیے یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں اختلافات کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسی تناظر میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ مالٹا کے دارالحکومت ولیٹا میں ہونے والے اجلاس میں کسی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔اس اجلاس میں ڈبلن معاہدے میں اصلاحات کے مسودے پر بات چیت ہو رہی ہے۔یورپی یونین کی موجودہ شمشاہی کی صدارت کے حامل ریاست مالٹا کے وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات نے کچھ پیش رفت کی ہے، جس سے مستقبل میں نئی راہیں کھل پائیں گی۔جرمن وزیر داخلہ کے مطابق یورپی یونین اس معاملے پر اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن