مہاجرین کی وجہ سے جرمنی کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ
برلن (اے پی پی)جرمنی کی آبادی میں گزشتہ برس چھ لاکھ کا اضافہ ہوا اور اب تاریخ میں پہلی بار اس کی مجموعی آبادی 82.8 ملین ہو گئی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ برائے شماریات نے بتایا کہ اس سے قبل 2002ء میں جرمن آبادی 82.5 ملین تھی، تاہم گزشتہ برس ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔