آئی ایم ایف نے تیونس کیلئے 24کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
روم (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے تیونس کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے پر آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام اوراٹلی میں تیونس کے سفیر نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت اس قرضہ سے تیونس کے شمالی ضلع سلیمانیہ میں زراعت کو فروغ دینے کے متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔