مقبوضہ کشمیر میں اساتذہ 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم انتظامیہ معاملے کو فوری طور پر حل کرے، قیوم وانی
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ملازمین کی تنظیم ”ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی“ کے صدر اور ” جموں وکشمیر ٹیچرز فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے اساتذہ کو تنخواہوں کی فراہمی میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر معاملے 31جنوری تک حل نہ کیاگیا تو ملازمین احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالقیوم وانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیںجو انتظامیہ کی غیر سنجیدہ کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملامین سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور گھروں کے چولے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اگر معاملہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ملازمین سخت احتجاجی پر مجبور ہونگے۔