اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں 9فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
الخلیل (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاﺅن مہم جاری ہے۔گزشتہ روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو زدو کوب کیا، قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ادھر اسرائیلی حکام نے چند روز قبل حملہ آور قرار دے کر شہید کی گئی فلسطینی لڑکی کا جسد خاکی ورثاءکے حوالے کر دیا ہے۔