سرگودھا: غلط انجکشن سے جاں بحق خاتون کا پوسٹ مارٹم، ماموں گرفتار
سرگودہا+ بھلوال (نامہ نگاران) دوران علاج مریضہ کے جاں بحق ہونے پر مشتعل لواحقین نے ہسپتال عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا 2 نرسیں زخمی ہو گئیں پولیس نے مریضہ کے ماموںکوحراست میں لے لیا۔ منظور حےات کالونی بھلوال کی رہائشی جواں سالہ خاتون انعم جوکہ گھرمیں ڈکیتی کے دوران شدیدزخمی ہوگئی تھی کمر میں تکلیف کی شکاےت پر نرسوں نے انجکشن لگاےاجوکہ مبینہ طور پر ری ایکشن کر گےا جس سے دم توڑگئی۔ ذرائع نے بتاےا کہ انجکشن کے لگانے سے پہلے نرسنگ سٹاف اورمریضہ کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی مریضہ کے جاں بحق ہونے کے بعد لواحقین نے الزام لگاےاکہ غلط انجکشن سے مریضہ کی موت واقع ہوگئی جس پر لواحقین نے مشتعل ہوکر ہسپتال عملہ کو تشددکا نشانہ بناےا۔ دریںاثناءپولیس کو طلب کر لیا گےا پولیس نے مریضہ کے ماموں طارق کو حراست میں لے لیا جبکہ مریضہ کا پوسٹ مارٹم بھی کر لیا گےا ہے ایم ایس ڈاکٹر حےدر پرویز نے ایک نئی منطق نکالتے ہوئے صحافیوںکو بتاےاکہ مریضہ کی موت پھیپھڑے میںخون کا لوتھڑا جانے سے واقع ہوئی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ 6 دن میں آئے گی مزید تفتےش جاری ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالہ کر دی گئی۔ خاتون گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں سے بچنے کے لئے چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔ جس سے انکی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور اسے سرگودھا ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروایا گیا تھا، لواحقین نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیں اور غلط انجکشن لگاے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔