• news

مسلم لیگ ن سے سستی روٹی سکیم اور یوتھ فیسٹیول کا حساب لینا ابھی باقی ہے: نوشین حامد

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے سستی روٹی سکیم اور یوتھ فیسٹول کا حساب لینا ابھی باقی ہے ، ابھی تو کرپٹ عناصر کے خلاف مہم شروع ہوئی ہے ۔ن لیگ بتائے اس کاکونسا منصوبہ کامیاب ہوا ہے ،جس طرح سستی روٹی سکیم ناکام ہوئی اوراسی طرح یوتھ فیسٹیول میں بدعنوان کے کئی ثبوت سامنے آئے ہیں۔ جب بھی نیب نے آزادنہ تحقیقات کیں تو پنجاب میں کرپشن کے ْغیر معمولی انکشافات سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن