انتشار کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی: عامر اقبال سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ رانا مبشر اقبال کے چیف کوآرڈی نیٹرچودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ سول اور عسکری تعاون سے پاکستان میں ہرشعبے میں بہتری آئے گی ،کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ،انتشار کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ،پاکستان کا مستقبل دھرنے اور گالی گلوچ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کو نوکریوں کے جھوٹے خواب دکھائے ،جدید علوم پر توجہ نہیں دی ،مسلم لیگ ن کی حکومت بیروزگاری ختم کررہی ہے ،فروغ تعلیم اولین ترجیح ہے۔