• news

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں مقیم بلوچ طلبہ کیلئے پاکستان ایجوکیشنل ہوسٹل تعمیر کریں: ارشد بلوچ

لاہور(پ ر) چیئرمین مجلس شہباز ارشد بلوچ نے خادم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور میں مقیم بلوچ طلبہ کیلئے پاکستان ایجوکیشنل ہوسٹل پنجاب حکومت کی طرف سے بنوا کر دیں۔ لاہور میں واقع انجینئرنگ اور میڈیکل اور دیگر تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلبہ زیرتعلیم ہیں ان کو لاہور میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان طلبہ کا گزر بسر بے حد مشکل ہوگیا ہے خصوصاً رہائشی مسائل ان کے لئے سردرد بنا ہوا ہے اور ان کا تمام خرچہ کرایہ کے مد میں چلا جاتا ہے۔ ارشد بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب سردار ثنااللہ خان زہری بھی لاہور میں مقیم بلوچ طلبہ کو خصوصی ایجوکیشنل فنڈ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن