اسلام ترقی، امن اور خوشحالی کا ضامن ہے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) اسلام ترقی، امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس دین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، پرندوں، چرندوں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تعلیمات ہیں اور جس کے احکامات میں جنگ و جدل میں قوانین مرتب کیے گئے ہوں بھلا اس سے بڑھ کر انسانیت کے لیے امن و سلامتی کی اور ضمانت کیا ہو سکتی ہے۔