• news

گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں فارسی شاعر عرفی شیرازی پر کانفرنس کا انعقاد

لاہور(پ ر) گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں مشہور فارسی شاعر عرفی شیرازی پر کانفرنس منعقد ہوئی۔ عرفی شیرازی مغلیہ دور میں اکبر بادشاہ کے دربار سے وابستہ تھے۔ ان کی زندگی کا ایک عرصہ لاہور شہر میں گذرا۔ 36 سال کی عمر میں وفات پائی اس کے باوجود فارسی زبان میں اپنا نام پیدا کیا۔ کانفرنس میں مختلف سکالرز ، دانشوروں اور شعرا نے شرکت کی۔ فارسی زبان کے مختلف سکالرز نے مقالہ جات بھی پڑھے ۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ ، اکبر برخورداری، سلمان عابد، دلاور چوہدری، سید محمد اکرم اکرام اور آغا علی مزمل، ڈاکٹر ہما ناصر، اور انجم طاہرہ نے بھی خطاب کیا۔سب مقررین نے عرفی شیرازی کی حالاتِ زندگی اور فارسی زبان کی ترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ای پیپر-دی نیشن