• news

’’جلسہ تھا یا کارنر میٹنگ‘‘ خان صاحب جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے ساہیوال میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے طنزیہ استفسار کیا کہ عمران صاحب! یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ؟ وزیر مملکت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیشکش بھی کی کہ خان صاحب! اگر لوک اکٹھے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے تو خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو آپ کی مدد کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران کو مخاطب کر کے کہا کہ خان صاحب آپ شاید خیبر پی کے میں سرکاری نوکری بکنے کا ذکر کر رہے ہیں، آپ کو اپنے ملک کی قدر کب ہو گی؟ آپ کہتے ہیں کہ انگلستان نے مجھے کرکٹر بنایا، آپ کو یہ خدشہ ہے کہ اب کسی اور ملک کا ویزہ نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے سوال کئے کہ خیبر پی کے کا صحت اور تعلیم کا نظام کورن ٹھیک کرے گا؟ خیبر پی کے کے احتساب کمشن کو تالا لگایا گیا، وہاں انصاف کا نظام کون ٹھیک کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ خان صاحب جو کام آپ نے آج شروع کیا ہے وہ پنجاب میں 10 سال سے ہو رہا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان سے عمران خان کی نفرت اور جھوٹ ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں بائیومیٹرک ایک دہائی پہلے نصب ہوئے تھے۔ عمران کو سیاسی دشمنی میں اچھی چیزوں سے متعلق ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ وہ منفی تاثر پھیلا رہے ہیں۔ میرے خیال میں عمران کی سیاست اور عقل کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔ ان کو ذمہ داری کے ساتھ گفتگو کرنی چاہئے۔ مران کی باتیں انتہا پسند ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔دریں اثناء طلال چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب آپ عمران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آف شور کمپنیوں کے ڈان ہیں، آپ اپنے مالی اور خانسامے کو ارب پتی بنانے کا جواب دیں۔ جہانگیر ترین صاحب سائیکل سے پرائیویٹ جیٹ تک کرپشن کے سفر کا جواب دیں۔

ای پیپر-دی نیشن